Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ۔۔ پاکستان نے مکمل تیاری کر لی۔۔ پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد(نیوز پلس) ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے مکمل تیاری کر لی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج پیرس میں ہو رہا ہے، 22 نکات پر 100 فیصد پیش رفت کے بعد پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہو گیا ہے جو عالمی برادری کو دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کرے گا.فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لیے کیے گئے پاکستان کے اقدامت پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف کے مطمئن ہونے سے اسے گرے ایریا کی فہرست سے خارج کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 205 ممالک اور عالمی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More