Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایس ایس پی ساوتھ کراچی شیراز نذیر عباسی: جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

جرائم پیشہ افراد بھاگنے پر مجبور

کراچی (نیوز پلس) نوجوان اور بہت ایکٹیو ایس ایس پی ساوتھ کراچی شیراز نذیر عباسی نے اپنے علاقے میں جرائم پیشہ افراد خاص طور پر منشیات فروشوں کے حوالے سے سخت اور مربوط اقدامات کئے ہیں راہزنی،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی ہے جس کی وجہ سے ان جرائم پیشہ افراد کو ساوتھ کراچی میں کہیں جگہ نہیں مل رہی ان لوگوں کو علاقے سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ایس ایس پی شیراز عباسی کے ان قدامات کی وجہ سے عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے عوام نے بھی ان کے اقدامات کو بہت سراہا ہے شیراز عباسی نے عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کر رکھی ہے اپنے علاقے کے تمام پولیس افسران خاص کر ایس ایچ اوز کو ہدایت دی ہیں کہ عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کیا جائے ان کے مسائل تر جیح بنیادوں پر حل کئے جائے عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آ یا جائے سندھ حکومت بھی ایس ایس پی شیراز عباسی کی صلاحیتیوں کی معترف ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More