Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اُشنا شاہ نے یہودیوں کی منافقت اور جہالت بے نقاب کردی

اُشنا شاہ نے یہودیوں کی منافقت اور جہالت بے نقاب کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی اسرائیل کے ہاتھوں مظالم کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے میدان میں آگئیں۔حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے،

 غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ اور بھارت سمیت دیگر ممالک سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹس کررہے ہیں جن کے ذریعے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حماس بیدردی سے اسرائیلی خواتین اور بچوں کا قتل کررہا ہے۔

ایسے میں پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے جعلی خبروں پر امریکی یہودیوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے اُنہیں جاہل قرار دے دیا ہے۔اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ‘امریکی یہودی اور میری جان پہچان کے وہ لوگ جو لاس اینجلس میں ہیں، اُن کی جہالت ظاہر ہورہی ہے’۔اداکارہ نے امریکی یہودیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ‘آپ کا میڈیا، آپ کو تعصب کا شکار کررہا ہے لہٰذا آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں اور سچ دیکھیں ’۔

اُنہوں نے کہا کہ‘آپ جان بوجھ کر حقیقت سے لاعلم ہورہے ہیں، آپ کے نزدیک  یہودیوں کی زندگی عربوں سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے’۔اُشنا شاہ نے جعلی خبروں کے حوالے سے کہا کہ‘آپ لوگ اسرائیل کو مظلوم دِکھا کر سوشل میڈیا پر جو خبریں پوسٹس کررہے ہیں وہ غلط معلومات پر مبنی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More