Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اذان سمیع خان کے نئے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری

اذان سمیع خان کے نئے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری

اذان سمیع خان نے اپنے آنے والے البم اذان کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا ہے۔آفیشل ٹریلر 47 سیکنڈز پر مشتمل ہے جو مداحوں کے لئے مجموعی طور میوزک ویڈیو کی ایک بہترین جھلک پیش کرتا ہے۔

البم کے سرورق اور گانوں کی فہرست کی ریلیز کے بعد 8 نئے گانوں کو پیش کرتے ہوئے اب مکمل البم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ٹریلر میں اداکارہ صنم سعید، سائرہ یوسف اور عینا خان کی مختصر جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں

 جبکہ ٹریلر میں اذان سمیع خان کے متعدد شیشوں میں جھانکتے ہوئے مناظر بھی شامل ہیں۔اس میوزک البم کے ٹریلر کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کی ہے۔یہ البم 30 اکتوبر 2023 کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More