Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئین بن گیا

پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ اپنے نام کر لیا

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئین بن گیا

پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ اپنے نام کر لیا

میلبرن (نیوزپلس) انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چیمپئین بن گیا ، پاکستان انگلینڈ کو کوئی بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا ۔

پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا ۔

اس ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو بولڈ کر کے واپس پویلین بھیجا۔

انگلش بیٹر فل سالٹ کی وکٹ حارث رؤف نے چوتھے اوور میں 32 کے اسکور پر حاصل کی۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے چھٹے اوور میں 45 کے اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔

انہوں نے جوز بٹلر کو 26 رنز پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

انگلینڈ کے 84 کے اسکور پر ہیری بروک کو شاداب خان نے 13 ویں اوور میں واپس پویلین بھیجا۔ 20 رنز پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا۔

اس سے قبل میلبرن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے 29 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

اننگز کے 5 ویں اوور میں فاسٹ بولر سیم کرن نے محمد رضوان کو 15 رنز پر بولڈ کر کے اپنی ٹیم کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی۔

انگلش بولر عادل رشید نے 8 ویں اوور میں 45 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ حاصل کی جب محمد حارث 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اننگز کا آغاز کرنے والے بابر اعظم 12 ویں اوور تک کریز پر کھڑے رہے، انہیں عادل رشید نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر 32 رنز پر آؤٹ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 85 رنز پر 13 ویں اوور میں گری جب فاسٹ بولر بین اسٹوکس نے افتخار احمد کو صفر پر کیچ آؤٹ کرایا۔

شان مسعود 17 ویں اوور تک ٹیم کا اسکور 121 تک پہنچا سکے اور 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 18 ویں اوور میں 123 رنز پر گری، جب شاداب خان کو 20 رنز بنانے کے بعد کرس جارڈن نے کیچ آؤٹ کرایا۔

اگلے اوور میں 129 کے اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی، محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ آخری اوور میں 131 کے اسکور پر اس وقت گری جب محمد وسیم کو کرس جارڈن نے کیچ آؤٹ کرایا۔

فائنل ٹاس کے بعد مقامی گلو کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،فائنل دیکھنے کے لئے میلبرن اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کی کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More