Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریثرن کا الوداعی دورہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں فوجی دستوں کو سراہا

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور گیریثرن کا الوداعی دورہ

راولپنڈی (نیوزپلس) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریثرن کا الوداعی دورہ کیا ۔فوگ کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اپنے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کے لئے فوجی دستوں کی طرف سے فرض کی ادائیگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے لاہور گیریژن انسٹیٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح بھی کیا۔

سپہ سالار نے لاہور کور اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کیلئے سازگار ماحول اور سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔

 آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لئے فوجی دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا ۔

لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More