Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائیگا

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائیگا

کولکتہ:   انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز رائزرز کی ٹیموں کے مابین کل منگل کوایڈن گاردنز،کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کو شریاس آئیر لیڈ کر رہے ہیں۔راجستھان رائلز کی ٹیم کو سنجو سیمسن لیڈ کر رہے ہیں۔ راجستھان رائلز کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو 5 میچز میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی اور وہ سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 5 میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 4 میچزمیں فتح جبکہ 1 میچ میں شکست ہوئی ہے اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پرہے۔

 لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 31ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آؤٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ مئی کو چنائی میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More