Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لے کر کارگو جہاز چھوڑ دیا

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لے کر کارگو جہاز چھوڑ دیا

موغادیشو:  صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان ملنے کے بعد قبضے میں لیا گیا بنگلادیش کے جھنڈے والا کارگو جہاز عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

3 بوریوں میں بھری 5 ملین ڈالرز تاوان کی رقم ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پر گرائی گئی۔رہائی ملنے کے بعد ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔مارچ میں جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔

کارگو جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے شپنگ کمپنی کے سی ای او نے مذاکرات کیے۔انہوں نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہونے کی فوٹیج فراہم کی گئی اور تاوان ملنے کے بعد اتوار کی صبح تقریباً 65 قزاق 9 کشتیوں پر سوار ہو کر جہاز سے نکل گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More