Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امپورٹڈ حکومت نے بدانتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر دیا ۔ عمران خان

ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا

امپورٹڈ حکومت نے بدانتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر دیا ۔ عمران خان

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھائی گئی قیمتوں پر اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے بدانتظامی کے ذریعے ملکی معیشت کا برا حال کر دیا ہے اور ملکی معیشت کا برا حال کر کے تنخواہ دار اور غریب عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے ۔

سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے حکومت کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 35 روپے کا اضافہ اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 262 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی ہے ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔

عمران خان نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لارہی ہے جس سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ آج صبح وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات میں 35۔35 روپے فی لیٹر اضانے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More