Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک-امریکا تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال

امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک-امریکا تعلقات کے اہم امور پر تبادلہ خیال

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال اور پائیدار امن کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر گفتگو

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے آج نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان امریکا دوطرفہ تعاون اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ امریکی ناظم الامور نے دیرپا امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدہ رابطہ اور مسلسل مشاورت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ مفادات سے متعلق امور پر رابطہ جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ 81ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا وفد وزیراعظم کی قیادت میں شرکت کرے گا۔

دونوں جانب سے علاقائی اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کے فروغ کے لیے رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:13 + 1 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More