Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش9 اور 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش پاکستان میں آنے والے ہولناک سیلاب کے اس مشکل وقت میں پاکستان کے لیے یکجہتی اور عالمی برادری کی حمایت کے اظہار کے لیے یہاں موجود ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک پاکستان کو 21 پروازوں کے ذریعے ترکی، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت مختلف ملکوں سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچا ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسلام آباد (نیوزپلس) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انتونیو گوتریش” 9 اور 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے جمعرات کو یہاں پریس بریفننگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ دورہ ایک اہم دورہ ہوگا، وہ ملک میں آنے والے ہولناک سیلاب کے اس مشکل وقت میں پاکستان کے لیے یکجہتی اور عالمی برادری کی حمایت کے اظہار کے لیے یہاں موجود ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات تک پاکستان کو 21 پروازوں کے ذریعے ترکی، متحدہ عرب امارات اور چین سمیت مختلف ملکوں سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچا ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ہوائی جہازوں کے ذریعے امدادی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی سے امدادی سامان لیکر ٹرینیں بھی آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان سے تعاون کا وعدہ کیا ہے جس میں نقد امداد اور امدادی سامان شامل ہے ۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ان میں آسٹریلیا، آذربائیجان، کینیڈا، چین، یورپی یونین، فرانس، ایران، جاپان، قازقستان، کویت، نیوزی لینڈ، ناروے، فلسطین، قطر، جمہوریہ کوریا، سعودی عرب، سنگاپور، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ، ازبکستان، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیوں سمیت مختلف بین الاقوامی ادارے بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اس بروقت اور انتہائی ضروری تعاون کے لئے شکر گزار ہیں۔
بشکریہ ۔ اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More