Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسحاق ڈار کا قطری اور انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ؛ علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا قطری اور انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ؛ علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، شیخ محمد بن عبدالرحمان

اسلام آباد:  پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں اہم علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

  ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوری اقدامات (Deـescalation) ناگزیر ہیں۔

 قطری وزیراعظم نے مکالمے اور سفارت کاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔ سینیٹر اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان نے پاکستان اور قطر کے درمیان موجود گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی صورتحال اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پیشِ نظر دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

جبکہ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More