Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداروں کے درمیان اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔فواد چوہدری

چیف جسٹس آف پاکستان نے جو گریٹر ڈائیلاگ کی بات کی ہے اداروں کو اسکی طرف جانا چاہیے

اسلام آباد(نیوز پلس) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جو گریٹر ڈائیلاگ کی بات کی ہے اداروں کو اسکی طرف جانا چاہیے۔ اداروں کے درمیان اختیارات کی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہیے۔ آرمی چیف نے ہمیشہ سول اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے، جبکہ وزیراعظم بھی اداروں کا استحکام چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کیلئے“نیو ڈیل”کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اچھا ماحول بن گیا ہے۔ اپوزیشن بھی ایک ادارہ ہے، اس کا پارلیمانی کردار تسلیم کرنا چاہیے۔ دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی آرمی ایکٹ اور معاشی پالیسیوں کے معاملات کو دیکھے۔الیکشن کمیشن کے چیف اور ممبران کے تقرر کے معاملے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو نام شہباز شریف نے بھیجے ہیں وہ بھی سنجیدہ ہیں اور پی ٹی آئی کے نام بھی ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں پارلیمنٹ نان فنکشنل ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ کردار کے بغیر یہ فعال نہیں ہوسکتی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کامزید کہنا تھا کہ طلباء یونینز کو بحال ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہت جلد لیتھومائٹ بیٹریز اور سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ کی طرف جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More