Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

آئندہ 3 سال کیلئے دوبارہ پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا

 

اسلام آباد(نیوز پلس) پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ 3 سال کیلئے پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کر دیا گیا ہے۔جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیر کا آغاز اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا تھا۔یادرہے کہ پاکستان کی سول حکومت کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ان سے قبل سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی تھی اور اس وقت ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی۔خیال رہے کہ 29 نومبر 2016 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کی جگہ پاک فوج کی قیادت سنبھالی تھی، انہیں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے فوج کی کمان کے لیے تعینات کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوج کی سربراہی جنرل راحیل شریف سے منتقل ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More