Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

پاکستان نے دنیاکوچھ فیصد زائد 2ارب 76کروڑ ڈالر کا سامان بیچ کر ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11فیصد کم کیا،ذرائع

اسلام آباد:  ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ مارچ میں 11فیصد کم رہا البتہ مارچ کی 30فیصد اضافی ورکرز ترسیلات کے باعث مارچ میں ملک کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ ریکارڈ ایک ارب 19کروڑ ڈالر سرپلس رہا،

پاکستان نے مارچ میں دنیا سے دو فیصد کم 4ارب 94کروڑ ڈالر کا سامان خریدا اور دنیا کو چھ فیصد زائد 2ارب 76کروڑ ڈالر کا سامان بیچ کر ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11فیصد کم کیا۔ذرائع کے مطابق مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کی وجہ یہ بھی رہی لیکن جس چیز نے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19کروڑ ڈالر سرپلس کیا وہ ورکرز ترسیلات تھیں جو مارچ میں 4ارب 5کروڑ ڈالر رہیں۔بیرونی ادائیگیوں کے مسئلے کے حل کیلئے ملکی درآمدات کو قابو میں رکھا گیا تھا لیکن اس سال درآمدات 11فیصد بڑھانے کے باوجود کرنٹ اکانٹ کھاتہ سرپلس ہے۔

جس کی ایک وجہ برآمدات کا 8 فیصد بڑھنا بھی ہے۔لیکن کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی اصل وجہ نو مہینوں کی 33ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات ہیں جو ایک سال میں ایک تہائی فیصد بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9مہینوں کی ادائیگیوں کے بعد بھی ایک ارب 85کروڑ ڈالر سرپلس ہے۔ جو گئے مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 65کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More