Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، امریکا

پاک بھارت دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پیدا ہوا ہے، امریکا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میںکمی اور جنگ بندی کا کریڈیٹ امریکا کی شمولیت اور معاوبت کو جاتا ہے، ٹیمی بروس

 

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے اور اب دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دیرپا امن کے لیے آگے بڑھیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ  نے کہا کہ یہ بات دنیا کے مشاہدیمیں آئی کہ دیرینہ مسائل حل نہیں ہوئے ہیں تاہم دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تنازعات حل ہونے کا امکان پھر سے پیدا ہواہے اوریہ دونوں ملکوں کیلئے موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات امید افزا ہے کہ امریکی شمولیت اور معاونت کے سبب پاکستان اور بھارت کیدرمیان جنگ بندی ہوئی، اچھی خبر یہ ہے کہ حریف جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More