Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریفکو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ہرقسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، عالمی امور پر دونوں ممالک کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے، دونوں ملک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں، غزہ میں ہونےوالی بربریت کی پاکستان نےبھرپورمذمت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے ملاقات پر خوشی ہوئی،رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی، ترکیہ نے 2022 کے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور امداد کی، مشکل وقت میں پاکستان کی مدد پر ترکیہ کے مشکور ہیں،صدر ترکیہ رجب طیب اردوان ایک دوراندیش اور وژنری لیڈر ہیں، وقت آگیا کہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، امن کیلئے اقوام عالم کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہو گی،  انسداد دہشتگردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور مشرق وسطیٰ کی صوتحال پر بات ہوئی غزہ میں 50 ہزار سے زاید نہتے فلسطیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں  ان کا کہناتھا کہ ترک صدر کے ساتھ ملاقات میں  توانائی،کان کنی،معدنیات،آئی ٹی،مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے دونوں ممالک کے مابین  توانائی، کان کنی، دفاع، زرعی پیداوار کے مشترکہ منصوبوں، تجارت و عوامی تبادلوں کے فروغ، علاقائی اور دو طرفہ روابط میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے تعاون کے مواقع اجاگر کئے۔

 بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ 7ویں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے فیصلوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔  رہنماؤں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔   صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن استحکام ، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریجیک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کااظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More