پاکستان ، آذرئیجان اور ترکیے کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں، وازیراعظم کا آذربئیجان کی یوم فتح کی تقریب سے خطاب
باکو: وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیوں کودیکھا ، افواج ٌاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے 7 طیارے گرائے۔
آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریفنے کہا کہ یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان کے منصفانہ موقف کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی افواج کی بہادری اور دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرانے کی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی جنگی صلاحیتیں دیکھیں۔
انہوں نے مستقبل کے لیے مشترکہ تعاون اور علاقے میں امن کی اہمیت پر زور دیا اور ترکی اور قطر کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے امن معاہدے میں صدر ٹرمپ اور غزہ امن معاہدے میں تمام ممالک کی ذمہ داری کو سراہا اور صدر ایردوان کی ترکی کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں امن کے لیےکردار ادا کیا، بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیےکا شکر گزار ہوں، معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت اہمیت کاحامل ہے۔
