Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد پاک بحریہ چند ہی گھنٹوں میں حالت جنگ میں آچکی تھی، وائس ایڈمرل رب نواز

مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد پاک بحریہ چند ہی گھنٹوں میں حالت جنگ میں آچکی تھی، وائس ایڈمرل رب نواز

سمندری محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کرنے اور دشمن کو دور رکھنے میں کامیاب رہے

وائس ایڈمرل رب نواز ہم سمندر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر بھی مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے

رجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس ایڈمرل رب نواز نے آپریشن بنیان مرصوص کے جزو کے طور پر نیوی آپریشنز کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہم اپنے سمندری محاذ پر اپنے وطن کا دفاع کرنے اور دشمن کو دور رکھنے میں کامیاب رہے جو اعدادوشمار میں ہم سے بڑھ کر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ تیار رہتے ہیں، اور ہمارے لیے امن سے جنگ کی پوزیشن میں آجانا کوئی بھی اہم بات نہیں، مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد ہماری بحریہ چند ہی گھنٹوں میں حالت جنگ میں آچکی تھی اور ہم سمندری محاذ پر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے بالکل تیار تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سمندر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر پوری طرح نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت پر بھی مسلسل نگاہ رکھے ہوئے تھے اور پاک فضائیہ کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے۔

وائس ایڈمرل رب نوازنے کہاکہ سمندر کے ساتھ ساتھ ہم فضا میں بھی بھارتی سرگرمیوں پر پوری نگاہ رکھے ہوئے تھے، ہم اپنے ساحل اور اپنی بندرگاہوں کی حفاظت کیلئے بھی پوری طرح مستعد تھے اور پاک نیوی نے سمندر ی تجارت کو یقینی بنایا، ہماری بندرگاہیں اس تمام صورتحال میں کھلی اور فعال رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More