فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ک نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
