Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہد ڈرون ایران کا کم لاگت کا مہلک ہتھیار، حالیہ جنگ میں بڑی پیمانے پر تباہی کا سبب بن رہے ہیں، خبر رساں ایجنسی

شاہد ڈرون ایران کا کم لاگت کا مہلک ہتھیار، حالیہ جنگ میں بڑی پیمانے پر تباہی کا سبب بن رہے ہیں، خبر رساں ایجنسی

جدید ٹیکنالوجی ، اینٹی جیمنگ صلاحیت اور بغیر جی پی ایس کے بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایرانی ساختہ "شاہد” ڈرونز اپنی کم لاگت کے باوجود انتہائی مہلک ثابت ہو رہے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور بغیر جی پی ایس کے بھی اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان ڈرونز میں انرشیل نیویگیشن سسٹم (INS) نصب ہوتا ہے، جو الیکٹرانک جامنگ کے باوجود انہیں درست سمت برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد ڈرونز پہلے جی پی ایس کے ذریعے ہدف کا مقام محفوظ کرتے ہیں، جس کے بعد وہ جیمنگ سے بچنے کے لیے آف لائن پرواز جاری رکھتے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ہدف کے قریب پہنچنے پر یہ ڈرونز دوبارہ جی پی ایس سے منسلک ہو کر زیادہ درست حملہ کرتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی اداروں کے مطابق بعض شاہد طرز کے ڈرونز میں جدید اینٹی جیمنگ اینٹینا ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ان ڈرونز میں امریکی فوجی معیار کے جی پی ایس جیسی صلاحیتیں بھی موجود ہو سکتی ہیں، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران ان میں BeiDou اور GLONASS جیسے متبادل نیویگیشن سسٹمز بھی استعمال کر رہا ہے۔

یہ ڈرونز ہلکے پلاسٹک اور فائبر گلاس سے تیار کیے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ریڈار سے بچتے ہوئے کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو انہیں مزید خطرناک بناتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More