Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار

انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد تینوں نااہل ہیں،نشستیں خالی ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:   الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔ جاری نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ  انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 10سال کی سزا سنائی ہے اس لئے وہ اب نااہل ہوچکے ہیں،اسی طرح الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا، پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کے بعد انہیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد یہ تینوں نشستیں اب خالی ہوچکی ہیں اور ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More