Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024 گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد اور لاہور نے فائنل کوالیفائی کرلیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024

گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد اور لاہور نے فائنل کوالیفائی کرلیا

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب گیمز 2024کے بیڈمنٹن اور فٹ بال کے مقابلے جمعرات کے روز بھی جاری رہے ہیں، گرلز بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد اور لاہور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں گرلز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو2-0 سے ہرکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، پہلے سنگل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام نے بہاولپور کی امامہ عثمان کو 21-17، 19-21، 21-15 سے شکست دے دی ہے، پہلے ڈبل میں فیصل آباد کی زبیرہ اسلام اور بشریٰ قیوم نے بہاولپور کی امہ عثمان اور ایمن فاطمہ کو 19-21، 21-14، 21-15 سے ہرادیا ہے، دوسرے سیمی فائنل میں لاہورڈویژن سرگودھا ڈویژن کو2-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، پہلے سنگل میں سرگودھا کی غزالہ صدیقی نے لاہور کی امل منیب کو21-17،21-17 سے اور پہلے ڈبل میں لاہور کی صائمہ وقار اور لائبہ مسعود نے سرگودھا کی غزالہ صدیقی اوررمشامہک کو22-20،21-11سے شکست دی، دوسرے سنگل میں لاہور کی لائبہ مسعود نے سرگودھا کی رمشا مہک کو 21-9،21-13سے ہرادیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More