بھارت نے پاکستان پر تین جگہوں پر میزائل داغ دئیے، ترجمان آئی ایس پی آر
بہاولپور، کوٹلی اور مضطر آباد میں داغے گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں بھارت کے عارضی خوشی جلد ہی مسقتل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔
پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزدل بھارت نے پاکستان میں 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔بھارت کی عارضی خوشی جلد ہی مستقل غم میں تبدیل ہو جائے گی۔ پاکستان کی فضائیہ مکمل طور پر مستعد ہے اور ہندوستانی جہازوں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بگارت نے سویلین کو نشانہ بنایا ہے ، حملے ایک بچہ شہید جبہ ایک مرد اور عورت شید زخمی ہو چکے ہیں
جبکہ پاکستن نے لاہور ائیر پوتۓ پر فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معچل کر دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مظفر آباد میں دھماکوں کے بعد بجلی بند کردی گئی ہے۔
