Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایس سی او اجلاس 2024، مہمانوں کی کنونشن سنٹر آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

ایس سی او اجلاس 2024، مہمانوں کی کنونشن سنٹر آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے،سیکرٹری ایس سی اوسب سے پہلے پہنچے

اسلام آباد:(نیوز پلس) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی رہنما کنونشن سنٹرپہنچ گئے۔

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے جناح کنونشن سینٹرمیں پہنچے والے سربراہان حکومت اورمندوبین کااستقبال وزیراعظم محمد شہباز شریف اورنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کیا۔

ایس سی اوکے سیکرٹری جانگ منگ اورایران کے وزیرصنعت سید محمداتابک سب سے پہلے جناح کنوینشن سینٹرپہنچے جہاں وزیراعظم محمدشہبازشریف اورنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ان کا استقبال کیا۔ منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

 بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، روس کو ایس سی او میں بہت  اہمیت حاصل ہے۔بعدازاں رکن ممالک کے سربراہان حکومت اورمندوبین باری باری کنونش سینٹرپہنچتے رہے، معززمہمانوں کااستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم مہمانوں کے ساتھ باری باری فوٹوسیشن کراتے رہے۔

قبل ازیں  نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کیے۔ اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More