Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

القلم پریس کلب برطانیہ کے زیر اہتمام’ معرکہ حق ‘ عظیم الشان فتح کو منانے کے لئے برمنگھم میں ایک جلسہ کا اہتمام

القلم پریس کلب برطانیہ کے زیر اہتمام’ معرکہ حق ‘ عظیم الشان فتح کو منانے کے لئے برمنگھم میں ایک جلسہ کا اہتمام

القلم پریس کلب برطانیہ کے چیرمین آغا اشرف حسین  ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ آج کی شام ہم صاحبزادہ فاروق قادری کے نام کرتے ہیں

برمنگھم( بیورو رپورٹ) القلم پریس کلب برطانیہ کے زیر اہتمام’ معرکہ حق ‘ عظیم الشان فتح کو منانے کے لئے برمنگھم میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جید علماۓ کرام کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ محمد فاروق قادری کو مسلم لیگ ن علماۓ دین ونگ برمنگھم کا چیرمین مقرر ہونے کی خوشی پر علمائے کرام اوردیگر مقررین نے مبارکباد پیش بھی پیش کرتے ہوۓ کہا کہ صاحبزادہ فاروق قادری خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی شخصیت میں ان مرحوم والد مولانا بوستان قادری کا عکس بھی  نظر آتا ہے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے قاری محمد اشتیاق نےکیا اس کے بعد قاری محمد امین نے ھدیہ نعت اور میاں محمد بخش کے چند اشعار بھی پیش کئے تقریب کی نظامت القلم پریس کلب کے صدر مرزا فیصل محمود نے ادا کرتے ہوۓ کہا 10 مئی کا دن ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب پانچ گنا بڑے دشمن نے پاکستان پر چڑھائی کی اور چند ہی گھنٹوں میں وہ نام نہاد دشمن ملک گھٹنوں میں آ گرا اور امریکہ سے سیز فائر کی بھیک مانگنے لگ گیا اور یہ عظیم معرکہ ‘ معرکہ حق’ کے نام سے رہتی دنیا تک یاد رہے گا-

القلم پریس کلب برطانیہ ---

 

 القلم پریس کلب برطانیہ کے چیرمین آغا اشرف حسین  ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ آج کی شام ہم صاحبزادہ فاروق قادری کے نام کرتے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو بے راہ روی اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے ہم سب نے ملکر کردار ادا کرنا ہے مسلم لیگ ن علمائے دین ونگ برمنگھم کے چیرمین اور القلم پریس کلب کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ فاروق قادری  نے مسلم لیگ ن کے قائدین سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ، مسلم لیگ برطانیہ کے سربراہ ڈار صاحب برطانیہ کے وائس چیرمین اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ قائدین نے جو ذمیداری انہیں دی ہیں انہیں پورا کرنے کی پوری پوری کوشیش کرونگا –

 اس موقع پر مہمان خصوصی سابق وزیر آزد کشمیر اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے وائس چیرمین راجہ جاوید اقبال نے میاں برادران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا میاں نواز شریف ہوں یا میاں شہباز شریف ان کی قیادت میں پاکستان نے ہمیشہ بلندیوں کو چھوا ہے اس موقع پر عالمی مجلس ختم نبوت کے سربراہ مفتی محمود الحسن ،پیر محمد طیب الرحمن قادری ،علامہ نیاز احمد صدیقی،حافظ فاروق چشتی ،راجہ زاہد چودھری ظفر اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا –

القلم پریس کلب برطانیہ

 

 جلسہ میں کیمونٹی کی نامور شخصیات جن میں  مرزا تاج ، چودھری اظہر محمود ،ارشد بھٹی محمد فاروق بھٹی ،راجہ اظہر محمود،راجہ اصغر،ظہیر شاہ،محمد علی شاہ،چودھری عارف، ایوان نعت کے ذولفقار صاحب ،مولانا محسن الحسن طیب ،مولانا الطاف ،غلام نبی عامر،تہمینہ شاہد ،شاہد بھائی ،غفار ،کیانی صاحب ،عابد کاظمی،ابرار مغل ،چوھدری بشارت اور دیگر بھی شامل تھے آخرمیں  پاکستان کی بقاء ،ترقی اور استحکام کے لئے اور دنیا بھر میں اسلام کی بلندی خصوصا غزہ ،کشمیر کےمسلمانوں کے لئے پیر محمد طیب الرحمن نے دعا بھی کروائی –

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More