Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اجے دیوگن کی فلم ریڈ2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری ، فلم ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آ گئی

اجے دیوگن کی فلم ریڈ2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری ، فلم ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آ گئی

بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،

یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔

اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی ہوئی دولت کا راز فاش کر کے اسے قبضے میں لیتا ہے۔

 فلم میں وانی کپور امے پٹناٹک کی بیوی کا کردار ادا کر ہی ہیں جبکہ دگر کاسٹ میں سوربھ شکلا ، سورپیا پاٹھک اور رجت کپور شامل ہیں ۔

تھلر سے بھرپور یہ فلم 1 مئی 2025 کو سیمنا گھروں کی زینت بنے گی اجے کی فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More