ہم فراڈ حکومتوں کے تجربوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔مولانا فضل الرحمان

حکومت نے کشمیر کو بیچنے کے بعد اب بین بھی کر رہی ہے

لاہور (نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیاتاہم ایک دو دن کے اندر تاریخ کا بھی تعین کر لیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پندرہ ملین مارچ کامیابی کے ساتھ کیے ہیں۔ آزادی مارچ کو بھی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کواسلام آباد معاہدے پر قائم رہنا چاہیے۔انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہااس حکومت نے کشمیر کو بیچنے کے بعد اب بین بھی کر رہی ہے۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کا مسئلہ ہے۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کرب میں مبتلا ہیں۔ حکومت ناجائز اور نااہل ہے، اس کو گرانا ملکی مفاد میں بہتر ہوگا۔شیخ رشید کے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے واضح کیا کہ اسلام آباد جانے کا مقصد کسی ادارے کے ساتھ تصادم کا ارادہ نہیں، آزادی مارچ میں پرامن رہیں گے۔ ہم فراڈ حکومتوں کے تجربوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

مولانا فضل الرحمان
Comments (0)
Add Comment