پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی

پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لیند کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 69رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 43اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے، افتخار احمد 6 اور صائم ایوب 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونکی، جمی نیشم، ولیم او رورکے، بین سیئرس، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی شامل ہیں۔

مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کےلیے یہ میچ لازمی جیتنا ہے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا۔ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی جبکہ تیسرے اور چوتھی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی۔

پاکستانپاکستان - نیوزی لینڈٹی توئنٹینیوزی لینڈ
Comments (0)
Add Comment