ہانیہ عامر کے بنارسی ساڑھی میں جلوے

ہانیہ عامر کے بنارسی ساڑھی میں جلوے 

کراچی:  پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے خوبصورت ساڑھی پہن کر ہر طرف جلوے بکھیر دئیے۔

ہانیہ عامر نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں ہانیہ عامر کو آف وائٹ بنارسی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر اداکارہ کسی شادی کی تقریب میں موجود دکھائی دے رہی ہیں، آف وائٹ اور گولڈن رنگ کے امتزاج کی ساڑھی میں ہانیہ کا حسن آسمان سے باتیں کرتا نظر آرہا ہے۔

سرد موسم میں پہنی گئی سلیو لیس ساڑھی کے ساتھ ہانیہ عامر نے ایک خوبصورت شال اوڑھ رکھی ہے جو ان کے مشرقی انداز میں مزید نکھار پیدا کررہی تھی، بنارسی ساڑھی کے ساتھ جوڑے میں گندھے بال، نشیلی آنکھیں اور نیچرل میک اپ اداکارہ کے حسن کو دوام بخش رہا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں مداحوں نے تعریف کے انبار لگا دیے۔

ہانیہ نے اپنی دلکش تصاویر جوں ہی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرم پر شیئر کیں تو ان کے مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، کسی نے ان کے ساڑھی تو کسی نے ان کے میک اپ کی خوب تعریف کی۔

پاکستان شوبز انڈسٹریہانیہ عامر
Comments (0)
Add Comment