ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ
دونوں رہنماؤں کا ایران اور خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد: نائب وزیراعظنم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فونک راببہ کیا ہے ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پراسحاق ڈار نے ایران کے خلاف کیے گئے بلاجواز حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ کشیدگی میں فوری کمی لانے کے لیے سفارتی عمل کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ جاری بحران کا حل پرامن مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔