گلوکار عاصم اظہر کہتے ہیں کہ اگر گلوکار نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا

پاکستان کرکٹ بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس نوجوان اور مستحق ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کریں'

کراچی (نیوزپلس) پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر گلوکار نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کرکٹ کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ‘اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید میں کرکٹر ہوتا’۔

ویڈیو شیئر کرنے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی اسٹوری پر یہی پوسٹ شیئر کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس نوجوان اور مستحق ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کریں’۔

عاصم اظہر کی اس پوسٹ پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے کمنٹ کیا کہ ‘پی ایس ایل کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے؟’

عاصم اظہرگلوکار
Comments (0)
Add Comment