کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے۔ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم

نیب تین سو پینسٹھ دن کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے، کرپٹ افراد کو سزا دلوانے کے لئے دن رات کوششیں کرتے ہیں

لاہور(نیوز پلس) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ اب کرپٹ لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے، کیونکہ نیب ملک کی ترقی کی لئے کام کرتا ہے اور نیب سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو خود کرپٹ ہوتے ہیں،کسی بھی ادارے کا خوف لوگوں میں اچھے برے اثرات مرتب کرتا ہے لاہور میں عالمی انسداد بد عنوانی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں قومی احتساب بیورو لاہور کے ڈائریکٹرجنرل ڈی جی شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب تین سو پینسٹھ دن کرپشن کے خلاف کام کرتا ہے، کرپٹ افراد کو سزا دلوانے کے لئے دن رات کوششیں کرتے ہیں، کرپشن کرنے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،انہیں کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔شہزاد سلیم نے کہاکہ ہاؤسنگ سیکٹر کے خلاف کارکردگی میں سات سو سات سو گنا اضافہ ہو چکا ہے،نیب کے نو سو ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں تین برسوں میں پچپن ارب روپے کے کیسسز عدالتوں میں بھیجے ہیں،جبکہ پلی بارگین کے ذریعے تین برسوں میں نو ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم
Comments (0)
Add Comment