ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل نوید نورنے ” سی ایس ڈی “ میں ”سی فوڈ ایکسپریس “ کا افتتاح کردیا

سی ایس ڈی میں سی فوڈ ایکسپریس ایک اچھا اضافہ ہے۔ کرنل نوید نور

راولپنڈی ۔ (نیوز پلس ) ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل نوید نورنے ” سی ایس ڈی “ میں ”سی فوڈ ایکسپریس “ کا افتتاح کردیا ۔سی ایس ڈی اور ”زوپ ٹریڈ“ کے تعاون سے منعقدہ تقریب میںڈپٹی ڈائریکٹرکمرشل” سی ایس ڈی“ افشاں کرن ،سی ای او ”زوپ ٹریڈ“ اسد صدیقی ، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر خالد ضیاءصدیقی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پرسی فوڈ ایکسپریس کے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیاتقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل نوید نورنے کہا کہ سی فوڈ ایکسپریس ایک اچھا اضافہ ہے کراچی میں کامیاب تجربے کے بعد اب یہاں پر بھی اس کا آغاز کردیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے جس پر زوپ ٹریڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرلیفٹینٹ کرنل نوید نور
Comments (0)
Add Comment