ڈریم گرل ماہرہ خان کی اسٹریپ لیس سفید لباس میں سوشل میڈیا پر دلکش تصاویر جاری

ڈریم گرل ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے

کراچی (نیوز پلس ) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی یونانی فیشن ڈیزائنر کے تیار کردہ لباس میں تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگےماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصویریں جاری کیں، جس میں انہوں نے اسٹریپ لیس سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

ڈریم گرل ماہرہ خان نے یونانی فیشن ڈیزائنر سیلیا کرتھیروتی کا تیار کردہ رفلز کا گاؤن پہن رکھا ہے انہوں نے تصویروں میں ہلکا میک اپ اور جیولری بھی پہن رکھی ہے جبکہ اداکارہ کی اسٹائلنگ بابر ظہیر نے کی ہے۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے پتوں کی ایموجی کا استعمال کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ موسم خزاں کا استقبال کرنے کے لیے بے چین ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خانفیشن ڈیزائنر
Comments (0)
Add Comment