چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا

اہم اجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آ باد (نیوز پلس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس 18 اگست کو طلب کرلیا۔پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں مقبوضہ کشمیر اور پارٹی رہنماوں کی گرفتاریوں سمیت دیگرمسائل زیر غور آئیں گے۔بلاول بھٹو زرداری 18 اگست کو دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ،سید خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ سمیت دیگر اہم رہنما ء سشریک ہوں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔بلاول بھٹو 18 اگست کو قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداریڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاسید خورشیدشاہقومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی
Comments (0)
Add Comment