پاک افغان بارڈر پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

کابل سرحدی علاقوں کو اپنے موثر کنٹرول میں لائے

اسلام آباد(نیوز پلس) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں، کابل سرحدی علاقوں کو اپنے موثر کنٹرول میں لائے، افغانستان حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ واقعہ کے معاملے پر جاری بیان میں واضح کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے بعض حالیہ واقعات سے متعلق افغانستان حقائق تروڑ مروڑکر پیش کر رہا ہے۔ دہشتگردوں کی طرف سے آرمی اور ایف سی اہلکاروں پر کراس بارڈر حملوں کا صرف دفاع میں جواب دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر علاقے میں دہشتگردوں کے کیمپوں کی لوکیشن سے رسمی طور پر آگاہ کیا اور افغانستان سے بارہا درخواست کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں اپنی فورس تعینات کرے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان ان امور پر باہمی اتفاق کے مطابق ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل
Comments (0)
Add Comment