کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی سر کر لی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی پانچویں 8485 میٹر  بلند ترین چوٹی "مکالو” کو سر کیا ، انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مکالو سر کی۔

الپائن کلپ آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق نائلہ کیانی نے نیپال میں موجود دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی “مکالو پیک” کو سر کرلیا۔

یہ شاندار کارنامہ انجام دینے کے بعد نائلہ کیانی نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 3 سال کے عرصے میں 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرلیں۔ وہ پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں جنہوں نے یہ تاریخی سنگِ میل طے کرلیا۔

نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

 واضح رہے نائلہ کیانی تعلق صوبہ پنجاب، پاکستان میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجرخان سے ہے، انہوں نے یواے ای سے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے کچھ عرصے اس شعبے میں بھی کام کیا تھا تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ ہیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

کوہ پیمامکالونائلہ کیانی
Comments (0)
Add Comment