شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:   سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 6دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3اور 4مئی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

 آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6دہشتگرد مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آرشمالی وزیرستان
Comments (0)
Add Comment