ٹرمپ کو بڑا چیلنج،امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

ٹرمپ کو بڑا چیلنج،امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی ختم کرنے اور امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ

واشنگٹن:  امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی، جس میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی ختم کرنے اور امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان کی جانب سے ایران جنگ کے معاملے پر صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی یہ تیسری کوشش ہے۔ قرارداد کی منظوری میں ڈیموکریٹ ارکان کے ساتھ بعض ریپبلکن ارکان نے بھی حمایت میں ووٹ دیا۔

یہ ووٹنگ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل ہوئی ہے۔ ڈیموکریٹ ارکان نے قرارداد کو ایران جنگ کے حوالے سے کانگریس میں اپنی اب تک کی اہم ترین کوششوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

قرارداد کی منظوری کے باوجود اسے عملی شکل دینے کے لیے مزید آئینی اور قانونی مراحل مکمل ہونا باقی ہیں، جن میں سینیٹ کی کارروائی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل بھی کانگریس میں ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر صدر کے اختیارات محدود کرنے کی متعدد کوششیں کی جاچکی ہیں۔

ایران جنگ کی بڑھتی ہوئی مالی لاگت بھی امریکی سیاسی بحث کا اہم موضوع بنی ہوئی ہے۔ کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق اگست 2026 تک ایران کے خلاف جنگ پر امریکا تقریباً 38 ارب ڈالر خرچ کرچکا تھا، جبکہ آئندہ اخراجات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

قرارداد کی منظوری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کانگریس میں صدر کے جنگی اختیارات، امریکی فوجی موجودگی اور ایران کے خلاف جاری کارروائی کے مالی و سیاسی اثرات پر بحث شدت اختیار کر رہی ہے۔

امریکا - ایوان نمائندگانایران - امریکا - جنگ
Comments (0)
Add Comment