وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے

وزیر اعظم نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی

مظفر آباد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان ملک کے شدید سردی، بارش اور برفباری سے متاثر علاقے آزاد جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ۔وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کو برفباری اور بارش سے ہونے والے نقصان پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے دورے پر ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment