وزیراعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازع کشمیر تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

صدر ٹرمپ کا بیان وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا بیان وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے، وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، علاقائی امن و سلامتی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مؤثر انداز سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے پیش کر رہے ہیں، وزیراعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں کا محور تنازع کشمیر تھا، 80 لاکھ کشمیری مقبوضہ وادی میں محصور ہیں، وزیر اعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرانے پر زور دیا، صدر ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد ہے، ایران سے بات کرنے کا مینڈیٹ عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اعتراف ہے، فردوس عاشق اعوان کا مزید کہا تھا کہ وزیراعظم نے دیگرممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے دیگر ممالک کے سربراہان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment