وزیراعظم عمران خان کا حکومتی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قانونی ٹیم کی رپورٹ اور تفصیلی عدالتی فیصلے کا منگل کے روز جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی قانونی ٹیم کو نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو لاہور ہائی کورٹ کے نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت سے متعلق فیصلے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے کہا کہ وہ فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں اس پر رپورٹ پیش کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قانونی ٹیم کی رپورٹ اور تفصیلی عدالتی فیصلے کا منگل کے روز جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment