وزیراعظم عمران خان نے اسٹیک ہولڈرزسے مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

کاروبار سے متعلق قوانین، قواعدو ضوابط میں آسانی کے لئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کی گئیں اور کاروبار سے متعلق قوانین، قواعدو ضوابط میں آسانی کے لئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے فرسودہ، غیر ضروری قوانین ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے اسٹیک ہولڈرزسے مشاورتی عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ اجلاس میں مشیرتجارت، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات، چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ شریک ہوئے. اس موقع پر پنجاب کے صوبائی وزیرصنعت اور ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹربھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment