مولانا کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5 سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن 5 سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد کیونکہ مولانا کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔(ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے، وہ بھی قطری لگتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانمعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات
Comments (0)
Add Comment