قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا

قومی اسمبلی کے اندر کوئی خاطر خواہ قانون سازی نہ ہوسکی

اسلام آباد(نیوز پلس) قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا ہے۔پہلے سال میں قومی اسمبلی کے اندر کوئی خاطر خواہ قانون سازی نہ ہوسکی۔پہلے پارلیمانی سال میں صرف سات بل ہی پاس ہوسکے۔قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے پارلیمانی سال میں صرف 7 بل ہی منظور ہوسکے جبکہ 2 ضمنی اور 1 فنانس بل بھی پاس ہوا۔ پہلے پارلیمانی سال کیدوران 26ویں آئینی ترمیم بھی پاس کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ کا ترمیمی بل،فاٹا حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس ہوا۔ الیکشن کمیشن میں 1 کے بجائے 2 بینچز بنانے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے اضافے کا بل پاس کیا گیا۔

پارلیمانیقانون سازیقومی اسمبلی
Comments (0)
Add Comment