عدالت سے میاں نواز شریف کی رہائی پرجو حکم ملا اس پرعمل کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کے تمام ٹیسٹ نارمل تھے، اس لئے انہیں جیل واپس بھیج دیا

اسلام آباد(نیوز پلس) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نہیں بلکہ ڈاکٹرز کریں گے۔ عدالت سے میاں نواز شریف کی رہائی پرجو حکم ملا اس پرعمل کریں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کا مرغن غذاؤں سے کولیسٹرول بڑھا۔ ان کی رہائی کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل ہوگا۔ عمران خان پر تنقید کریں گے تو جواب ملے گا۔ مریم نواز کے تمام ٹیسٹ نارمل تھے، اس لئے انہیں جیل واپس بھیج دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment