سید خورشید شاہ کے رہائی کا حکم معطل

جسٹس نعمت اللہ اورجسٹس خادم حسین پرمشتمل اسپیشل بینچ نے سماعت کی

سکھر(نیوز پلس) سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے پیپلز پارٹی کے اہم اور سینئر رہنماء سید خورشیدشاہ کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے آئندسماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی رہائی کے خلاف نیب کی اپیل پرسماعت ہوئی۔جسٹس نعمت اللہ اورجسٹس خادم حسین پرمشتمل اسپیشل بینچ نے سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خورشید شاہ کیوں پیش نہیں ہوئے،جس پر ان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خورشید شاہ کو پیشی کیلئے نوٹس نہیں ملا۔سید خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کا جواب سن کر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے خورشید شاہ کے گھر پر نوٹس دے دیا تھا،جس پر وکیل مکیش کمار کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ جیل کسٹڈی ہیں،نوٹس جیل حکام کو دینا چاہیے تھا۔

خورشیدشاہسندھ ہائیکورٹ سکھربینچ
Comments (0)
Add Comment