دیگر ملک بھی پاک سعودیہ جیسا معاہدہ چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

دیگر ملک بھی پاک سعودیہ جیسا معاہدہ چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہر مسلمان حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہے، لندن میں صحافیوں سے گفتگو

لندن:   وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دیگر ممالک بھی پاکستان اور سعودی عرب جیسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پا گیا، اس میں کئی ماہ لگے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں  ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹرٹیجک دفاعی معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے، یہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی دفاعی معاہدہ مشترکہ سلامتی اور دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1960ء کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے۔

پاک - سعودیہ - معاہدہنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ - اسحق ڈار
Comments (0)
Add Comment