خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے وزارت خارجہ اس پر عمل کرتی ہے۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی

پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت قیادت کی سطح پر متعین کی جاتی ہے

اسلام آباد (نیوز پلس)ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سمت قیادت کی سطح پر متعین کی جاتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی حکومت بناتی ہے وزارت خارجہ اس پر عمل کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کے مسئلہ کشمیر پر کردار ادا نہ کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اوآئی سی قیادت کیساتھ رابطے میں ہیں اور اوآئی سی کشمیر پرپاکستان کا بہت بڑا حمایتی رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی
Comments (0)
Add Comment